• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

"رام اللہ اتھارٹی کا اٹھارہ سالہ تجربہ ناکام رہا،اس کا متبادل تلاش کیا جائے”

منگل 20-03-2012
in غزہ
0
pfl 18_years
0
SHARES
0
VIEWS

pfl 18_years

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی پر سنہ 1994ء کو فلسطینیوں کے عارضی کنٹرول کے بعد اٹھارہ سال گذر چکے ہیں تاہم رام اللہ میں قائم فلسطینی انتظامیہ قوم کے حقوق کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ بات برسلز میں قائم یورپی تنظیم برائے سیاسی وابلاغی تعلقات”انفارم” فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر خالد ترعانی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔
"فلسطینی ویمن لیگ” کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور سماجی رہ نما خالد ترعانی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا اٹھارہ سالہ تجربہ فلاپ ہو گیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہےکہ وہ نہ صرف فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق حاصل کرنےمیں ناکام ہو چکی ہے بلکہ آئندہ بھی وہ کوئی ٹھوس اور جاندار قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ لہٰذا اب فلسطینی عوام کو اتھارٹی کا متبادل تلاش کرنا ہو گا۔
ترعانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ پرقوم کی طرف سے کئی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریاں عائد تھیں لیکن وہ ان ذمہ داریوں سے صحیح طور پر عہدہ برآ نہیں ہو سکی ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے سیکیورٹی اداروں نے اپنی سیکیورٹی پالیسی وضع کرنے کے بجائے اسرائیلی فوج کے خطوط پرکام شروع کر رکھا ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ فلسطینی پولیس نے اسرائیلی پولیس اور فوج کا کام بھی اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے ہوتے ہوئے صہیونی فوج اپنی مرضی کے تحت جہاں چاہتی ہےچھاپے مارتی اور فلسطینیوں کو ٹارگٹڈ آپریشن میں شہید کر رہی ہے۔ یہ سب کچھ فلسطینی سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں ہو رہا ہے جو اس کی ناکامی کی واضح دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا قیام فلسطینی قوم کی منزل نہیں بلکہ ان کی منزل مکمل طور پر اپنے کو وطن کو غاصبانہ تسلط سےآزادی دلانا ہے۔ اس لیے میں اس بات پر زور دوں گا کہ رام اللہ اتھارٹی کا مبتادل تلاش کرنا اب قومی پالیسی کا حصہ ہونا چاہیے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.