اردن سے آنے والا امدادی قافلہ انصار 4 کی پیر کی شام کو غزہ میں پہنچ گیا اور اس نے طبی سامان کی ایک کھیپ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردی۔
امدادی قافلے میں اردن کی مختلف یونینز اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 29 اردنی بادشندوں نے شرکت کی اور وہ نقد اور شعبہ صحت اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سامان لے کر آئے تھے۔
قافلے کے سربراہ محمود ابو غنیمہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امدادی سامان میں ایک لاکھ ڈالر کا طبی سامان موجود ہے اور یہ سامان غزہ کی وزارت صحت کے مشورے سے خریدا گیا ہے۔
ابو غنیمہ نے بتایا کہ یہ مہم غزہ میں جاری 50 منصوبوں کو مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو منعقد کروانے والی تنظیم اردنی لائف لائن کمیٹی نے غزہ میں ایک ووکیشنل تربیتی مرکز قائم کرلیا ہے اور اس کے علاوہ وہ غزہ کی معاشی حالت میں بہتری کے لئے دوسرے منصوبوں کی بھی مالی امداد کرنا چاہتی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین