• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

"گیلاد شالیت کے ٹھکانے کو صیغہ راز میں رکھنے کے لیے20 قافلے تیار کیے گئے”

ہفتہ 22-10-2011
in غزہ
0
plf 20_qafly
0
SHARES
0
VIEWS

plf 20_qafly

اسرائیل کے عسکری اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ منگل کے روزغزہ میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے ٹھکانےکو صیغہ راز میں رکھنے کے لیے کوئی 20 مختلف قافلے مصری سرحد کی جانب روانہ کیے۔

کئی قافلے راستے میں ایک دوسرے سےگھل مل گئے اور یوں اسرائیلی انٹیلی جنس کی گیلاد شالیت کے ٹھکانے کی نشاندہی کی کوشش ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو نےانٹیلی جنس حکام کےحوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے گیلادشالیت کو کمال مہارت کے ساتھ چھپا رکھا تھا اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی تمام ترکوششوں کے باوجود یہ شالیت کے اصل ٹھکانے کا علم نہیں ہو سکا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے اور سراغ رسانی کے اہلکار کئی روز پہلے سےیہ جائزہ لے رہے تھے کہ غزہ کی پٹی میں کس جگہ کس نوعیت کی نقل وحرکت زیادہ ہےتاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ وہ جگہ ممکنہ طور پر گیلاد شالیت کا ٹھکانہ ہو سکتی ہے۔ لیکن اس ضمن میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کو مات دے دی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اور سراغ رسانی کے تمام ادارے گیلاد شالیت کومصرکو سپرد کرنے کے دوران متحرک رہے۔ لیکن حماس کے کارکنان نے شالیت کو اس طرح چھپائے رکھا کہ مصری حکام کے حوالے کیے جانے تک اسرائیلی خفیہ ادارے یہ معلوم نہ کر سکے وہ کہاں سے نکالا گیا ہےاور کہاں لے جایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیلاد شالیت کو جس رنگ اور ماڈل کی گاڑی میں مصر اور غزہ کی درمیان سرحد تک لایا گیا ۔ اسی ماڈل اور رنگ کی کوئی 40 گاڑیاں غزہ کی سرحد تک آئی تھیں۔ وہ تمام گاڑیاں مختلف مقامات سےنکلی تھیں جن کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا ان میں سے کس میں گیلاد شالیت کو سوار کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.