• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

محمود عباس کا اسرائیلی خواہشات کی تکمیل کے لئے حماس پر دباؤ

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو غیر ملکی ایجنڈوں پر انحصار ختم کرکے فلسطینی عوام کے بہترین مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

جمعرات 03-04-2025
in پی ایل او, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
محمود عباس کا اسرائیلی خواہشات کی تکمیل کے لئے حماس پر دباؤ
0
SHARES
9
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں  حماس پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی خواہشات کی تکمیل کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں فلسطینیوں کے حقوق کے لئے برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول ختم کرے۔

ایوان صدر نے کہا کہ حماس کو غزہ کے عوام کے مطالبات کا جواب دینا چاہیے، جن میں غزہ سے اپنا کنٹرول ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حماس کو غیر ملکی ایجنڈوں پر انحصار ختم کرکے فلسطینی عوام کے بہترین مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی فلسطینی ایوان صدر نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے رفح اور خان یونس کو الگ کرنے اور جنوبی غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کے لیے "موراگ محور” کے قیام کی بات کی تھی۔ فلسطینی ایوان صدر نے اس اعلان کو اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر قبضے کو برقرار رکھنے اور اسے تقسیم کرنے کی کوششوں کا ایک واضح اشارہ قرار دیا۔ ایوان صدر نے کہا کہ "یہ اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، جو غزہ کی پٹی کو 1967 کے بعد فلسطینی سرزمین کا حصہ مانتا ہے۔”

فلسطینی ایوان صدر نے عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ غزہ، مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے۔ ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی ریاست غزہ میں تعمیر نو کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے عوام کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

اس بیان میں فلسطینی ایوان صدر نے بین الاقوامی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس خاموشی نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں مزید حوصلہ دیا ہے۔ ایوان صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی صیہونی ریاست کو بین الاقوامی قانونی جواز کے سامنے سرتسلیم خم کرائے اور اس کی جارحیت اور جرائم کا خاتمہ کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کا یہ مطالبہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے بجائے غیر قانونی صیہونی ریاست کے مفادات کی تکمیل کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی ایوان صدر اسرائیل کے ایجنڈے کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کے خلاف کام کر رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیایوان صدرحماسصیہونیغزہفلسطینیمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.