(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فائر سروس کا کہنا ہے کہ غزہ سے اس علاقے کی جانب چھوڑے گئے آتش گیرمواد والے غباروں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی تاہم بروقت کارروائی کے باعث نقصان محدود ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فائرسروس کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ہفتہ اوراتوار کو ہونے والی جھڑپوں کے ایک روز بعد غزہ سے اسرائیل کے علاقے ایشکول کے سرحدی حصوں میں بھیجے گئے نو غباروں سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سروس مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ آگ کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔
اسرائیلی فائر سروس کا کہنا ہے کہ غزہ سے اس علاقے کی جانب چھوڑے گئے آتش گیرمواد والے غباروں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی تاہم بروقت کارروائی کے باعث نقصان محدود ہوا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ سے چھوڑے گئے آتش گیر غبارہ ےیا راکٹ فائر اسرائیل کی خفیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے جاتے ہیں اور صہیونی فضائیہ غزہ پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید فضائی حملوں کے راستے ہموار کر لیتی ہے رواں ماہ 6 اگست کے بعد سے اب تک اسرائیلی خفیہ کارروائیوں کے جواب میں فلسطینیوں نے بھی غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب متعدد مرتبہ آتش گیرغبارے چھوڑے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں جانب صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔