(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صہیونی فوج کی جاری بربریت کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افرادنے اسرائیلی مظالم بند کر نے کا مطالبہ کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے سیکڑوں افراد نےمقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب برطانیہ کے شہروں لندن اور مانچسٹرمیں بھی مظاہرے کیے گئے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
ان مظاہروں میں شرکاء نےقابض ریاست کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی بربریت کے خلاف متحد ہوکر فلسطینیوں کے حقوق کا فوری تحفظ کریں اور قیمتی جانوں کے نقصان کو روکیں۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اور آنسو گیس شیلنگ سے مزید تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور دونوں جانب سےفلسطینی علاقوں میں شدید نوعیت کی کشیدگی میں بد ترین اضافہ ہوگیا ہے ۔