• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری 81 ویں روز بھی جاری،شہدا کی تعداد  20،674 ہوگئی

شہدا میں 8 ہزار کے قریب بچے اور 6500 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 90 فیصد شہری بے گھر ہوچکے ہیں

منگل 26-12-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری 81 ویں روز بھی جاری،شہدا کی تعداد  20،674 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کو غزہ میں القسام  بریگیڈ، القدس بریگیڈ اور مرتضیٰ علی بریگیڈ سمیت دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان  کا سامنا ہے ، اسرائیلی فوجی روزانہ اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھارہےہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سےمقبوضہ فلسطین کےم حصور شہرغزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ 81 ویں روز بھی جاری  رہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 250 فلسطینی شہید ہوئے اور 500 سے زائد زخمی ہوئے جس کے بعد  غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20،674 ہوگئی ہے 54،536 زخمی  ہیں جبکہ 8000 کے قریب تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فلسطینی ذرائع نےبتایا ہے کہ شہدا میں 8 ہزار کے قریب بچے اور 6500 خواتین بھی شامل ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج بھی صہیونی فوج نے غزہ پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر رہائشی مکانات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.