• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

اسرائیل نے 2007 سے غزہ پر غیر قانونی معاشی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث سنگین انسانی بحران کا شکار ہے، غزہ میں دس لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں اور غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔

جمعرات 01-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوجی کی بحریہ نے  آج صبح  محصور شہر غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینی ماہی گیری کی کشتیوں پر براہ راست گولیاں اور آنسو گیس کے بم برسائے۔

مقامی فلسطینی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گن بوٹس میں تعینات اسرائیلی بحریہ  نے گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار شہر غزہ کےعلاقے رفح کے سمندر میں کام کرنے والے ماہی گیروں کی کشتیوں پر براہ راست گولیاں ، آنسو گیس کے شیل اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے جس سے وہ ساحل کی طرف لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی قبضے نے فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف اپنے غیر قانونی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جو کہ اسرائیل کے غیر قانونی محاصرے کا حصہ ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوعہ اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی غاصب حکام نے 2007 سے غزہ پر مسلط کردہ  بغیر قانونی معاشی ناکہ بندی  جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث غزہ سنگین انسانی بحران کا شکار ہے ، غزہ میں دس لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں اور غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔

المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق، 2022 میں، اسرائیلی قابض بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف 291 سے زیادہ حملے کیے، جن میں سے 16 تین بچے زخمی ہوئے، سات بچوں سمیت 45 ماہی گیروں کو اغوا کیا، اور ماہی گیری کی 14 کشتیاں ضبط کیں۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیمحاصرہمعاشیناکہ بندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.