(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی جارہی ہے ، صہیونی فوج براہ راست شہریوں کو نشانہ بنا رہی جس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ پرحالیہ اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے ، اسرائیلی فضائیہ نے حالیہ غزہ پر وحشیانہ بمباری میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ فلسطینی بچی لیان الشاعر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ ساحل سمندر پر تھی۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی حملے سے پہلے ٹارگٹ کی مکمل تفصیلات لی جاتی ہیں کیسے ممکن ہے کہ یہ حملہ کسی عجلت میں ہونے والی غلطی کا نتیجہ ہو ، کھلے سمندر میں ہدف کو دیکھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ اسرائیل نے دانستہ معصوم بچی کو نشانہ بنایا ہے ۔
حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کی گئی جارحیت کے دوران ڈیڑھ درجن کے قریب نہتے اور معصوم بچے اور 6 خواتین بھی شہید ہوئی ہیں ۔ بچوں میں تازہ شہادت دس سالہ لیان الشاعر کی ہے جسے شدید زخمی حالت میں بیت المقدس کے ایک اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل جمعرات کو دم توڑ گئی۔