(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے حالیہ غزہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کےنتیجےمیں بچوں اور خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ 15 سالوں سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی غیر قانونی معاشے محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجےمیں شہید ہونے والے بچوں کے وحشیانہ قتل کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی سمیت اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک بچوں نے اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والے بچوں کے ناموں کے پلے کارڈز کے ساتھ ان کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔
احتجاجی مظاہرے کے بعد شہید ہونے والے بچوں کی قبروں پرحاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ، بچوں نے شہدا ء کی قبروں پر پھول چڑھائے ۔