(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عبرانی ذرائع نے تصدیق کی، کل شام، جمعہ کو، فلسطینی مزاحمت نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے پہلے دن، گزشتہ ہفتے کے روز غیر قانونی صیہونی بستی "کبیوتس ” کے قریب غاصب صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹر کو کورنیٹ میزائل سے نشانہ بنایا۔
فلسطین پوسٹ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی میزائل کے نتیجے میں غاصب صیہونی فوج کے 50 فوجیوں کو لے جانے والا جنگی ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ آپریشن طافان الاقصی کے آغاز میں گزشتہ ہفتے کے روز ایک ویڈیو کلپ گردش میں آیا تھا جس میں اس لمحے کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے آسمان میں دو ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا تھا۔