(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کو رفح میں القسام بریگیڈز کو ختم کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس کامیابی کے بغیر فوجی آپریشن ختم کردے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے چینل 12 نے ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی عسکری قیادت کو اس بات کا علم ہے کہ غزہ میں حماس کی عسکری جماعت القسام بریگیڈ کو ختم کرنا بہت مشکل ہے ، اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں زمینی فوجی آپریشن کو رفح کے بجائے فلاڈیلفیا کے محور پر تک محدود کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اس فیصلے سے واضح ہے کہ رفح آپریشن میں فو ج کے نقصانات حاصل ہونے والے فوائد سے زیادہ ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور ملٹری کی قیمتوں گاڑیوں جن میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیا ں شامل ہیں تباہ ہورہی ہیں ۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فوج کے 13 اہلکار مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے اکثریت ہمیشہ کی معذوری کا شکار ہوچکی ہے۔