• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 13 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں مالیاتی بحران شدید تر: بینکنگ پابندیاں، الیکٹرانک کرنسی کی منتقلی میں رکاوٹ

پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی منڈیوں میں لیکویڈیٹی 55 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے، جب کہ 80 فیصد بینک اکاؤنٹ ہولڈرز بنیادی اخراجات کے لیے بھی رقم نکالنے سے قاصر ہیں۔

بدھ 30-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں مالیاتی بحران شدید تر: بینکنگ پابندیاں، الیکٹرانک کرنسی کی منتقلی میں رکاوٹ
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں مالیاتی بحران شدید تر ہو گیا ہے، جہاں بینکوں کی جانب سے الیکٹرانک اکاؤنٹس، مرچنٹ اور وینڈر اکاؤنٹس کے درمیان رقم کی منتقلی پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان پابندیوں نے نہ صرف عام شہریوں کو مالی معاملات میں مفلوج کر دیا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی سخت متاثر کیا ہے، جو پہلے ہی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگ اور محاصرے سے تباہی کا شکار ہیں۔

یہ اقدامات فلسطینی مانیٹری اتھارٹی (PMA) کی اس پالیسی کے برخلاف ہیں جس میں شہریوں کو نقدی کی بجائے الیکٹرانک ادائیگیوں کی ترغیب دی گئی تھی۔ تاہم، حالیہ پابندیاں اس وقت سامنے آئیں جب بیرونِ ملک سے ہونے والے سائبر حملوں نے ہزاروں صارفین کو نشانہ بنایا، جنہیں جنگی حالات کے باعث ای والٹس اور آن لائن بینکنگ ایپس پر انحصار کرنا پڑا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کئی بینکوں نے فنگر پرنٹ اور دیگر شناختی سہولیات کو بھی محدود کر دیا ہے۔

غزہ چیمبر آف کامرس کے صدر عید ابو رمضان اور اقتصادی ماہرین نے ان پابندیوں کو موجودہ ہنگامی حالات میں غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے دوران جب بیشتر بینکوں کی شاخیں بند ہیں، شہریوں کا انحصار الیکٹرانک ادائیگیوں پر بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے مانیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ مالیاتی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ روزمرہ ضروریات اور تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی منڈیوں میں لیکویڈیٹی 55 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے، جب کہ 80 فیصد بینک اکاؤنٹ ہولڈرز بنیادی اخراجات کے لیے بھی رقم نکالنے سے قاصر ہیں۔ بلیک مارکیٹ کا پھیلاؤ اور بوسیدہ کرنسی کے استعمال سے انکار جیسے مسائل نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ معاشی گھٹن مکمل مالیاتی تباہی میں بدل سکتی ہے۔

Tags: اسرائیلیبینکنگصیہونیغزہفلسطینیفلسطینی مانیٹری اتھارٹیمالیاتی بحران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.