(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے قیدی محمود قادری کے دو بھائیوں اور ایک بہن کو شمالی مغربی کنارے میں جنین کے نزدیک واقع اربابا گاؤں سے گرفتار کیا تاہم قابض اسرائیلی فوج نےان گرفتاریوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیل گلبوع سے ایک سنک کے نیچے بنائے گئے سرنگ سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعدصہیونی فوجیوں کی مقبوضہ مغربی کنارے میں تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر مفرور فیلطینیوں کے خاندان کے افراد کو تشدد کے بعد گرفتار کیا جارہا ہے ۔
صہیونی فوج نے قیدی محمود قادری کے دو بھائیوں اور ایک بہن کو شمالی مغربی کنارے میں جنین کے نزدیک واقع اربابا گاؤں سے گرفتار کیا تاہم قابض اسرائیلی فوج نےان گرفتاریوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہےکہ مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے پر جشن منا یا جارہا ہےاور یہ اسے قیدیوں کی کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی مانا جارہا ہے ۔
جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے پانچ قیدیوں کا تعلق اسلامی جہاد جبکہ ایک کا تعلق فتح جماعت سے ہے۔