(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غزہ کے شہریوں کی جانب سے 72 حق واپسی مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ،غزہ کے شہریوں کی جانب سے منایا جانے والا حق واپسی مارچ 72 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا۔ پر جوش فلسطینیوں کی جانب سے پر امن ریلیوں اور احتجاج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف پر امن ہفتہ وار حق واپسی مارچ آج 72 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے شہری مکمل جوش و خروش سے آج کی ریلیوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔غزہ کے شہری مختلف مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد وہ اسرائیل کے خلاف پر امن ریلیاں نکالیں گے۔
غزہ حق واپسی مارچ کو روکنے کے گزشتہ دو دنوں میں اسرائیلی فوج نے بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینی شہریوں کو انکے گھروں سے گرفتار بھی کیا۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے پر امن حق واپسی مارچ کے شرکا پر فائرنگ کر کے 63 فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں غزہ کے شہریوں کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست سے اپنی زمین واپس لینے کے لیے حق واپسی مارچ کا آغاز ہوا تھا جو اب72ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔