• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

71ویں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،63 فلسطینی زخمی

ہفتہ 17-08-2019
in صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
71ویں حق واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،63 فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آںلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ کے شرکا پر فائرنگ،63 فلسطینی شہری شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کی حق آزادی کے لیے بلند ہونے والی آواز کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جمعے کو غزہ شہرمیں اس وقت  پر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جب وہ ہفتہ وار حق واپسی مارچ میں شریک تھے۔

مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہو گیا جب کہ 63 کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکے شمالی غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 63 زخمی لائے گئے جو گولیوں اور آنسو گیس کے باعث زخمی ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 70ویں حق واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی اور اسرائیل سے اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔اس مارچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ایسے موقع پر منعقد ہوا جب دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے میں بلڈوزر وں کی مدد سے درجنوں فلسطینی  گھر مسمار کر دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں شروع ہونے والا حق واپسی مارچ اب اکہترویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔فلسطینی عوام ہر جمعے کے روز بعد نماز جمعہ اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کے لیے پر امن احتجاجی ریلیاں منعقد کرتے ہیں اور اپنی سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شرکت کرتے ہیں اور اپنی سرزمین سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔

Tags: 63 فلسطینی زخمی71 واں حق واپسی مارچحق واپسی مارچ پر فائرنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.