(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ )غزہ کے جنوب میں رات گئے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ دو گاڑیوں میں تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات غزہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ غزہ کے جنوبی علاقے تل ال حوی میں پیش آیا۔
حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسر کرنل فہد حرب کے مطابق حادثہ مرسیڈیز اور ویگن کے درمیان تصادم کی وجہ سے پیش آیا،ان کا کہنا تھا کہ تاحال حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جا سکا اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔