(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی منسٹرز کونسل کے جنرل سیکٹریٹ نے غزہ کی پٹی پر موجود تمام اداروں اور وزراتوں کے دفاتر میں منگل پچیس جون کے روز بحرین میں منعقد ہونے والی منامہ کانفرنس کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کا اعلان کیا ہے
کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں فلسطینی ریاست کے ماتحت کام کرنے والے تمام سرکاری افسران اور وزرا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں بحرین میں منعقد ہونے والی نام نہاد سنچری ڈیل کانفرنس کے خلاف بطور احتجاج تمام سرکاری دفاتر بند رکھے جائیں،
یاد رہے کہ فلسطینی حکام نےمنامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف ریاست بھرمیں ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی عوام نے شرکت کر کے منامہ کانفرنس کے ایجنڈے کو بھرپور طریقے سےمسترد کردیا ہے۔
قبل ازیں فلسطین کے تمام سیاسی گروہوں نے مشترکہ طور پر سنچری ڈیل کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو ملک اس کانفرنس میں شریک ہوگا وہ فلسطین کاز کے ساتھ بد دیانتی کا مرتکب ہوگا۔