فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ادویہ کی شدید قلت کے باعث علاقے میں صحت کا بڑا بحران
پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق سال نو کے موقع پر غزہ میں 602 ادویہ کی اقسام ایسی ہیں کہ جو سرکاری فارماسوٹیکل سٹورز پر سرے سے موجود ہی نہیں۔جنرل فارمیسی انتظامیہ کے حوالے سے وزرات صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس کے اختتام پر 160 ادویہ ایسی ہیں کہ جو سرکاری فارمیسی میں دستیاب نہیں تھیں۔ ان میں زیادہ تر ادویہ وہ تھیں کہ جو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں درکار ہوتی ہیں۔ ایسی بنیادی ضروری ادویہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے غزہ کے ہسپتالوں میں شعبہ حادثات میں کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میڈیکل شعبے میں بنیادی ادویہ اور ضروری ساز و سامان نہ ہونے کے لئے اینجوپلاسٹی سے لیکر گردوں کی صفائی [ڈائلیسس] تک کی سہولت تقریبا بند ہو چکی ہے۔ اس صورتحال پر مریض اور ان کے لواحقین پریشان ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین