• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

قطرکے تعاون سے غزہ کی پٹی میں 50 کروڑ ڈالرز سے تعمیرنو کا آغاز

بدھ 26-09-2012
in غزہ
0
plf 50 dollars
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں خلیجی ریاست قطر کے تعاون سے تعمیر نو کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے جس پر پچاس کروڑ لاگت آئے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے پروگرام کے قطری نگراں انجینیئر محمد العمادی نے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت غزہ کی تعمیرنو کے لیے مزید بھی فنڈز جاری کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوحہ حکومت کی جانب سے پچھلے تین سال کے دوران غزہ کی پٹی میں 524 ملین ڈالرز کے تعمیراتی اور ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔

العمادی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ غزہ کی پٹی میں پہنچے ہیں تاکہ یہاں پر تعمیر نو کے نئےمنصوبوں پرکام کا اغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں 10دن تک قیام کریں گے۔ اس دوران ان کی ملاقات حماس کی حکومت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے بھی ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں وہ شہر میں تعمیر نو کے نئے منصوبوں کے بارے میں حکومت کو آگاہ کریں گے۔

نئے منصوبوںکے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صلاح الدین روڈ کی تعمیر کے علاوہ وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور جنگ کے دوران مسمارہونے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جنوری میں فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ قطر کےدورے پر گئے تھے۔ اس دورے کے دوران امیر قطر نے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو میں مدد کے لیے مزید فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.