غزہ میں وزیر مذہبی امور و اوقاف اور کمیونٹی مصالحت کمیٹی کے اہم رکن اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ قطر کیمونٹی ویلفیئر فنڈ میں پانچ ملین ڈالر کی امداد دے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘الرائے’ نے اسماعیل رضوان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد نے مستعفی وزیر اعظم کو ٹیلی فون پر بتایا کہ دوحہ فنڈ کے لیے پانچ ملین ڈالرز کا عطیہ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بننے والی قومی حکومت کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کریں گے۔
رضوان اسماعیل نے قطر کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جو دوحہ قومی مصالحت اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ قطر ان ملکوں میں شامل ہے کہ فلسطین میں قومی مصالحت کی حق میں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ قاہرہ معاہدے کے بعد سامنے والا اعلان دوجہ مصالحتی عمل کا اصل نگران ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین