مصری پٹرولیم اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین انجینئر عمرو مصطفی کا کہنا ہے کہ صدر محمد مرسی نے اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غزہ کی پٹی میں موجود واحد بجلی کو چلانے کے لیے غزہ کو جلد از جلد ڈیزل کی نئی کھیپ فراہم کی جائے۔
پٹرولیم اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب غزہ کو تیس ہزار ٹن ڈیزل کا ایندھن فراہم کردیں گے، اسی طرح قطر سے غزہ کے لیے آنے والا تیل بھی غزہ پہنچایا جا رہا ہے جس کی مقدار پچیس ہزار ٹن ڈیڑل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کے ٹرک جلد ہی مصر اور اسرائیل کے مابین العوجہ کراسنگ سے گزر کر کرم ابو سالم کراسنگ پہنچ جائیں گے جہاں سے وہ غزہ میں داخل ہوں گے۔ عمرو مصطفی نے بتایا کہ غزہ کو ایندھن کی فراہمی سے مصری مارکیٹ پر منفی اثرات نہیں پڑیں گے بالخصوص اس صورت میں جب مصری ریفائنریز کی جانب سے خام تیل کی پروڈکشن بھی بڑھ گئی ہے، مصری مارکیٹ میں ایندھن کی کمی پیدا نہیں ہوگی۔ پٹرولیم اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے زور دے کرکہا کہ صحرائے سیناء میں سکیورٹی انتظامات سخت ہونے کے باوجود ڈیزل کے ٹرک دو دنوں میں غزہ پہنچ جائیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین