فلسطینی شہرغزہ میں حکام نے بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اب تک 24 ہزاربچوں نے جنم لیا، جبکہ اس دوران شرح اموات بہت کم رہی۔ مجموعی طورپر2051 نے طبعی طورپر وفات پائی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں چوبیس ہزار تہتر بچوں نے جنم لیا۔ نئے نومولودوں میں 12 ہزار 343 بچے جبکہ 11 ہزار 730 بچیاں شامل ہیں۔ روزانہ شرح پیدائش کے اندازوں کے مطابق یومیہ 132 بچے پیدا ہوتے رہے ہیں۔
اس چھ ماہ کے عرصے میں دو ہزار اکاون افراد نے وفات پائی۔ وفات پانے والوں میں 54 فی صد مرد اور 46 فی صد خواتین شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطی