غزہ کی تعمیر نو کے لئے قائم قطری کمیٹی نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعمیر کے لئے 23 تعمیری منصوبوں پر دستخط کردئیے ہیں۔
ان منصوبوں میں صلاح الدین سٹریٹ کی تعمیر کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تعمیر اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف رہائشی عمارتیں اور سڑکیں بنوانے کے منصوبے شامل ہیں۔
غزہ میں دستخط کرنے کی تقریب کے دوران تعمیر نو کمیٹی کے ٹیکنکل آفس کے ڈائریکٹر احمد ابو راس نے کہا کہ ان منصوبوں پر دستخط قطری امدادی منصوبوں کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے چھ ماہ بعد عمل میں آئے ہیں۔
ابو راس نے ان منصوبوں کا بوجھ اٹھانے اور مصر کے ساتھ تعاون کر کے غزہ میں تعمیری سامان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر قطری رہنمائوں کو سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ قطر کے غزہ کی تعمیر نو منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہونے کی لاگت کا تخمینہ 70 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین