• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایمنسٹی: قابض اسرائیل غزہ میں قحط زدہ فلسطینیوں کو جان بوجھ کر شہید کر رہا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ شواہد عالمی برادری کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں جو قابض اسرائیل کو دہائیوں سے سزا سے استثنا دیتی آئی ہے۔

پیر 18-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ایمنسٹی: قابض اسرائیل غزہ میں قحط زدہ فلسطینیوں کو جان بوجھ کر شہید کر رہا ہے
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں صہیونی ریاست کی مجرمانہ منظم قحط پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی مجرم حکومت غزہ میں فلسطینی عوام کو شہید کرنے کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ظالمانہ قحط پا لیسی نافذ کر رہی ہے۔ تازہ ترین شواہد اور چشم دید گواہیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو بھوکا رکھنا قابض اسرائیل کی دانستہ اور منظم پالیسی ہے جس کا مقصد فلسطینی معاشرے کی صحت اور اس کے سماجی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ شواہد عالمی برادری کے منہ پر زوردار طمانچہ ہیں جو قابض اسرائیل کو دہائیوں سے سزا سے استثنا دیتی آئی ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے ختم کیا جائے مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے اور ان تمام سازشوں کو روکا جائے جن کا مقصد فلسطینی سرزمین پر قبضہ مزید مستحکم کرنا یا غزہ پر جارحیت کو بڑھانا ہے۔

تنظیم نے سخت الفاظ میں کہا کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں پر بھوک مسلط کرنے کی مہم کو منظم انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے اور معصوم بچے بھوک کی اذیت سے سسک سسک کر موت کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق دو مارچ سے قابض اسرائیل نے غزہ کے تمام داخلی راستے بند کر رکھے ہیں۔ کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا حالانکہ سرحدوں پر سیکڑوں ٹرک امداد کے منتظر کھڑے ہیں۔ قابض ریاست صرف چند محدود مقدار میں سامان اندر آنے دیتی ہے جو فاقہ کش فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کے ایک چھوٹے حصے کو بھی پورا نہیں کرتی۔

ستائیس مئی سے تل ابیب نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی نگرانی سے ہٹ کر اپنی ایک نام نہاد امدادی اسکیم شروع کی ہے جسے خود فلسطینی عوام موت کے جال قرار دیتے ہیں۔ یہ اسکیم دراصل امریکہ اور قابض اسرائیل کی پشت پناہی سے چلائی جا رہی ہے مگر عالمی ادارے اسے غیر انسانی اور ناقابلِ قبول قرار دے چکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ امریکہ کی آشیرباد سے قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2023ء سے غزہ میں کھلی نسل کشی شروع کر رکھی ہے جس میں قتلِ عام، بھوک، تباہی اور جبری ہجرت سب شامل ہیں۔ قابض ریاست نے نہ صرف عالمی برادری کی اپیلوں کو روند ڈالا ہے بلکہ عالمی عدالتِ انصاف کے واضح احکامات کو بھی نظرانداز کیا ہے۔

اس وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں اب تک اکسٹھ ہزار نو سو چوالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ایک لاکھ پچپن ہزار آٹھ سو چھیاسی شدید زخمی ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، لاکھوں اپنے گھروں سے بے دخل کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ قحط کی پالیسی کے باعث اب تک دو سو اٹھاون افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک سو دس معصوم بچے شامل ہیں۔

Tags: ایمنسٹیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینقحط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.