(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے شہریوں کے لیے سفاک قابض فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں، نکل مقانی اور قحط کے بعد اب پانی کا شدید بحران بھی جنم لے رہا ہے جس سے غزہ کے لوگوں کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ بعض اوقات پانی کے ٹینکر غزہ کے رہائشیوں تک پہنچ جاتے ہیں اور این جی اوز چند خوش نصیبوں کو وہ پانی تقسیم کرتی ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل نے جنگ کے شروع میں غزہ میں پانی کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد شمالی غزہ میں پانی کی کچھ سپلائی لائنز کو صہیونی پانی کی کمپنی میکروٹ سے جوڑ دیا تھا تاہم رہائشیوں نے بتایا کہ پانی اب بھی نہیں آرہا۔