• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 7 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: صہیونی فاقہ کش پالیسی سے دو بچوں سمیت تین فلسطینی شہید

چو بیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں خوراک اور غذائی قلت کے باعث مزید تین فلسطینیوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ 02-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صہیونی فاقہ کش پالیسی سے دو بچوں سمیت تین فلسطینی شہید
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارتِ صحت نے جمعہ کی شب ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں خوراک اور غذائی قلت کے باعث مزید تین فلسطینیوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی ہے جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق ان تازہ شہادتوں کے بعد صہیونی بھوک اور محاصرے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو باسٹھ تک پہنچ گئی ہے جن میں بیانوےبچے شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگینی اور صہیونی سفاکانہ مجرمانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران روز بروز شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ نہ صرف غذائی قلت نے زندگی کو مشکل بنا دیا ہے بلکہ طبی امداد کی کمی نے بھی بچوں، خواتین اور بزرگوں کو موت کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

وزارت ِصحت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور دنیا بھر کی امدادی تنظیموں سے ایک بار پھر فوری اور ہنگامی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ جبری مسلط کردہ قحط سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے دو مارچ سے غزہ کی تمام زمینی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں اور کسی بھی قسم کے تجارتی سامان، خوراک یا انسانی امداد کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ اقدام ایک منظم منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کو اجتماعی سزا دینا ہے۔

قابض اسرائیلی ریاست نے قید اور بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اور دوہرے معیار نے غزہ کے لاکھوں انسانوں کو بے رحم بھوک، پیاس اور بیماریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

شہداء محض قحط کا شکار نہیں بلکہ ان کا قتل ایک منظم نسل کشی کا حصہ ہے جس کے پیچھے ایک ایسی غاصب سفاک ریاستی سوچ کارفرما ہے جو فلسطینی وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تلی ہوئی ہے لیکن یہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

Tags: شہیدصہیونیصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.