• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی سازش سے امدادی لوٹ مار، غزہ کو دانستہ قحط میں دھکیلا جا رہا ہے

پیر کے روز غزہ میں داخل ہونے والے ستاسی امدادی ٹرکوں میں سے زیادہ تر قابض اسرائیلی فوج کی منظم اور دانستہ ملی بھگت کے تحت لوٹ لیے گئے۔

منگل 29-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی سازش سے امدادی لوٹ مار، غزہ کو دانستہ قحط میں دھکیلا جا رہا ہے
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں قائم حکومتی میڈیا دفتر نے ایک سنگین انکشاف میں کہا ہے کہ پیر کے روز غزہ میں داخل ہونے والے ستاسی امدادی ٹرکوں میں سے زیادہ تر قابض اسرائیلی فوج کی منظم اور دانستہ ملی بھگت کے تحت لوٹ لیے گئے۔

دفتر کے مطابق قابض سفاک فوج نے پہلے امداد کی حفاظت پر مامور گیارہ مقامی رضاکاروں کو شہید کیا اور پھر جان بوجھ کر ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی تاکہ وہ مجرمانہ گروہوں اور لٹیروں کے قبضے میں جا سکیں جنہیں ٖاصب فوجی ڈرونز اور فائرنگ کا تحفظ حاصل تھا۔

دفتر نے فضائی امداد کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہاامداد نہ صرف مقدار میں انتہائی کم تھی (آدھے ٹرک سے بھی کم) بلکہ اسے ان علاقوں میں گرایا گیا جہاں قابض فوج تعینات ہے اور عام شہریوں کی رسائی ناممکن ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل شعوری طور پر افراتفری پھیلا رہا ہے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور امداد کو مستحقین تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔

دفتر نے قابض صہیونی ظالم حکومت اور امریکہ کو ان جرائم کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک شفاف امدادی نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دفتر نے بتایا کہ اس انسانیت سوز قحط اور بھوک سے اب تک ایک سو تینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں پچاسی بچے شامل ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق، پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ قابض ریاست چوبیس لاکھ فلسطینیوں کو ایک گھناؤنی انسانی بلیک میلنگ کا نشانہ بنا رہی ہے جس میں سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور بچوں کے دودھ تک کی رسائی روکنا شامل ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.