(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)انتھونی آگولا ریٹائرڈ امریکی افسر نے کہا کہ اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ قابض سفاک فوجی فلسطینی عوام پر گولیاں چلا رہے تھے۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ غاصب فوج نےمرکاوا ٹینک سےہجوم کی طرف مرکزی گولہ فائر کیا جس سے ایک عام شہری کی گاڑی تباہ ہو گئی۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ عوام کے ہجوم پر مارٹر فائر کیے گئے۔
انہوں نےکہا کہ بعیر کسی شک و شبہ کے میں جنگی جرائم کا چشم دید گواہ ہوں۔ کسی شک کے بغیر ظالم و جابر فوج کی جانب سے نہتے اور غیر مسلح شہریوں پر توپ، مارٹر اور ٹینک سے گولہ باری کرنا جنگی جرم ہے۔