• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عزت الرشق: ٹرمپ کا غزہ میں قحط سےانکار نسل کشی چھپانے کی کوشش ہے

اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں عزت الرشق نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات قابض اسرائیل کو ایک اور سفارتی تحفظ فراہم کرتے ہیں

پیر 28-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عزت الرشق:  ٹرمپ کا غزہ میں قحط سےانکار نسل کشی چھپانے کی کوشش ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قحط کے وجود سے انکار، دراصل قابض جنگی جرائم کے مُرتکب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے جھوٹے بیانیے کو دہرانے کی ایک کھلی کوشش ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کے خلاف جاری نسل کشی کو مزید ہوا دینا ہے۔

مو صول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بیان میں عزت الرشق نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات قابض اسرائیل کو ایک اور سفارتی تحفظ فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف قتل، بھوک اور تباہی کی اپنی پالیسی کو جاری رکھ سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی حکومت قحط کے وجود سے انکار کر رہی ہے حالانکہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کی درجنوں رپورٹس اور زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس گواہی دے رہے ہیں۔ درجنوں فلسطینی بچے صرف بھوک اور طبی امداد کی کمی کے باعث شہید ہو چکے ہیں۔

الرشق نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی گروہوں پر امدادی سامان کی چوری کے الزامات کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور جھوٹے دعوے ہیں جن کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی ترقیاتی ایجنسی (یو ایس ایڈ) کی اندرونی تحقیقات نے بھی ان الزامات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی وزارت خارجہ نے حماس پر امدادی اشیاء کی چوری کا الزام تو لگایا، لیکن ان دعوؤں کی حمایت میں کوئی ویڈیو یا تصویری ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ معروف خبررساں ادارے رائٹرز نے یو ایس ایڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے کسی بھی منظم چوری کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

حماس رہنما نے زور دے کر کہا کہ حقیقت میں قابض اسرائیلی فوج خود ہی غزہ میں بدامنی، افراتفری اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے۔ امدادی قافلوں اور اشیائے خورونوش کی حفاظت پر مامور فلسطینی پولیس اہلکاروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ان کے قتل کے بعد لوٹ مار کرنے والے گروہوں کو کھلی چھوٹ مل جائے جو براہ راست قابض اسرائیل کے تحفظ میں کام کرتے ہیں۔

عزت الرشق نے امریکہ کی موجودہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض سفاک و ظالم حکومت کی بے بنیاد پروپیگنڈا مہم کا حصہ بننے سے گریز کرے اور انسانی اقدار، اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کو ترجیح دیتے ہوئے غزہ میں جاری ظلم، محاصرے، بھوک اور منظم نسل کشی کے خلاف اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Tags: ٹرمپحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.