(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) رپورٹس کے مطابق غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں سفاک صہیونی حملوں میں امداد کے منتظر نو فلسطینیوں سمیت اَسی فلسطینی شہید اور چار سو
پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔
غزہ میں خوراک کی قلت سے مزید نو شہادتیں بھی ہوئیں جس کے بعد قحط زدہ غزہ میں شہادتوں کی تعداد ایک سو بائیس ہوگئی۔
یاد رہے کہ صہیونی وحشی فوج کے غیر قانونی محصرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امدادی ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال شدت اختیار کرگئی ہے۔