• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا، انروا ملازمین بے ہوش ہونے لگے

غزہ میں بھوک اس قدر شدید ہو چکی ہے کہ ایجنسی کے کئی ملازمین کام کے دوران بے ہوش ہو رہے ہیں۔

بدھ 23-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا، انروا ملازمین بے ہوش ہونے لگے

Palestinians struggle to get donated food at a community kitchen in Gaza City, northern Gaza Strip, Monday, July 14, 2025. (AP Photo/Jehad Alshrafi)

0
SHARES
22
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی "انروا” کی ترجمان جولیئٹ توما نے ایک ہولناک انکشاف میں کہا ہے کہ غزہ میں بھوک اس قدر شدید ہو چکی ہے کہ ایجنسی کے کئی ملازمین کام کے دوران بے ہوش ہو رہے ہیں۔

جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ ناقابلِ تصور حد تک گہرا ہو چکا ہے اور قابض اسرائیلی ریاست کے محاصرے اوونسل کُشی نے اسے ایک عذاب میں دھکیل دیا ہے۔

انروا کے تر جمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ سے اپنے ملازمین کی جانب سے دل دہلا دینے والی مدد کی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ وہ بھوک سے نڈھال ہیں اور کئی کام کے دوران بے ہوش ہو جاتے ہیں۔

انروا کے مراکز میں ہر دس میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار پایا گیا ہے اور درجنوں بچے قحط سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

مئی کے آخر سے اب تک ایک ہزارسے زائد افراد امداد کا انتظار کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔

اردن اور مصر میں چھ ہزار امدادی ٹرک کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کے ساتھ غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں لیکن قابض صہیونی حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے ’اوچا‘ کے رابطہ افسر کی ویزا کی تجدید روک دی ہےاور گزشتہ چھ ماہ سے انروا کی کسی بھی بین الاقوامی ٹیم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے نہیں دیا جارہا۔

جولیئٹ توما نے عالمی برادری سے فوری اقدامات اور بین الاقوامی میڈیا سے غزہ میں داخل ہو کر وہاں جاری بربریت کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے قابض اسرائیل پر اجتماعی قتلِ عام اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔

یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی ہے جب مارچ کے آغاز سے غزہ کی تمام گزرگاہیں بند ہیں جس سے پورا علاقہ قحط زدہ ہو چکا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں خوراک کے ذخائر ختم کر چکے ہیں اور فاقہ کشی سے اموات ایک خوفناک حقیقت بن چکی ہیں۔

Tags: اسرائیلیبحرانصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.