• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کی قابض فوج کے ہاتھوں ڈاکٹر مروان الہمص کے اغوا کی مذمت

ڈاکٹر الہمص کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ جنوبی شہر رفح میں ریڈ کراس کے زیرِ انتظام ایک فیلڈ ہسپتال کا دورہ کر رہے تھے۔

منگل 22-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کی قابض فوج کے ہاتھوں ڈاکٹر مروان الہمص کے اغوا کی مذمت
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں معروف فلسطینی معالج اور فیلڈ ہسپتالوں کے نگران ڈاکٹر مروان الہمص کے اغوا کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر الہمص کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ جنوبی شہر رفح میں ریڈ کراس کے زیرِ انتظام ایک فیلڈ ہسپتال کا دورہ کر رہے تھے۔ اس کارروائی کے دوران غاصب فوج نے ان کی ایمبولینس پر براہِ راست فائرنگ کی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض ریاست نہ صرف عام شہریوں بلکہ طبی شعبے کو بھی کھلے عام اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کا قتل، اغوا اور انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانا ایک منظم جرم کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سنگین واقعے کے دوران معروف فلسطینی صحافی تامر الزعانین بھی شہید ہو گئے جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سفاک وظالم ریاست کی یہ بربریت صرف ڈاکٹر مروان الہمص تک ہی محدود نہیں بلکہ اس نے سینکڑوں دیگر فلسطینی طبی کارکنوں کو بھی غیر انسانی حالات میں قید کر رکھا ہے۔ ان تمام مظالم کی مکمل ذمہ داری قابض صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

حماس نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، بالخصوص ریڈ کراس اور عالمی ادارہ ءصحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کھلی جارحیت کی مذمت کریں، اغوا شدہ طبی ماہرین کی فوری رہائی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور غزہ میں جاری نسل کشی کی اس وحشیانہ مہم کے خلاف ایک سنجیدہ اور ٹھوس مؤقف اختیار کریں۔

آج دوپہر رفح شہر کے مغربی علاقے میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے میں قابض فوج نے فیلڈ ہسپتال سے ڈاکٹر مروان الہمص کو اغوا کر لیا اور اسی دوران ایک صحافی کو شہید اور دو دیگر افراد کو زخمی کر دیا۔

اس المناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے فلسطینی وزارتِ صحت نے اسے ایک انتہائی سنگین اقدام قرار دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مروان الہمص کا اغوا ایک مجرمانہ فعل ہے جو براہِ راست ان لاکھوں مریضوں، فاقہ کشی کا شکار بچوں اور زخمیوں کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے جو مسلسل ادویات، خوراک اور طبی امداد سے محروم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر الہمص ان انسان دوست طبی ماہرین میں سے تھے جنہوں نے عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور بیمار بچوں کی تکلیف اور ہسپتالوں کے دروازوں پر ماؤں کی سسکیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ایسے ڈاکٹر کی گرفتاری درحقیقت انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔

Tags: اسرائیلحماسصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.