• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

شہداء الاقصیٰ اسپتال نے ایندھن ختم ہونے پر خدمات معطل کر دیں

یہ بحران صرف ایک ہسپتال تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس سے وسطی غزہ کے تقریباً نصف ملین شہریوں کی صحت کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔

پیر 21-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
شہداء الاقصیٰ اسپتال  نے ایندھن ختم ہونے پر خدمات معطل کر دیں
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے شہر دیر البلح میں واقع شہداء الاقصٰی ہسپتال نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی مکمل عدم دستیابی کے باعث ہسپتال آئندہ چند گھنٹوں میں اپنی تمام خدمات معطل کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔. اس سنگین صورتحال کے نتیجے میں ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں، نوزائیدہ بچوں اور دیگر شدید بیمار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

یہ بحران صرف ایک ہسپتال تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس سے وسطی غزہ کے تقریباً نصف ملین شہریوں کی صحت کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی اداروں سے اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری طور پر ایندھن فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

غزہ میں نظامِ صحت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے کیونکہ قابض اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ ہسپتالوں کو خوراک، ادویات اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کا بحران نازک موڑ پر پہنچ گیا ہے جس سے اموات اور تکالیف میں مزید اضافہ ہو گا۔

ایندھن کی قلت کے باعث ہسپتالوں کو راشننگ پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کی وجہ سے ڈائیلاسز جیسی زندگی بچانے والی اہم طبی خدمات کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایندھن کی عدم موجودگی میں ہسپتال، پانی کے نظام، صفائی کے نیٹ ورک، ایمبولینسیں اور تمام انسانی ہمدردی کی کارروائیاں ٹھپ ہو جائیں گی۔.

اسی دوران غزہ شہر میں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی گاڑیاں بھی ایندھن کی کمی کے باعث مکمل طور پر کام کرنا بند کر چکی ہیں جس سے امدادی کارروائیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے جانوروں سے کھینچی جانے والی گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہداء الاقصٰی ہسپتال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طبی خدمات کا تسلسل برقراررکھا جا سکے۔ متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بھی قابض صہیونی حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں ایندھن کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہسپتالوں کے جنریٹر، لائٹس اور ضروری طبی آلات کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔.

یہ صورتحال ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی اور غزہ کے بدترین محاصرے کا نتیجہ ہے، جہاں اب ہسپتالوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ عالمی سطح پر محاصرہ ختم کرنے اور امداد کی فراہمی کے پرزور مطالبات کے باوجود قابض صہیونی حکومت غزہ کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags: اسپتالصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.