• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی حکومت کی مسلط نسل کُشی نے ایک اور معصوم شیرخوار کی جان لے لی

جمعہ کے روز دوپہر کے وقت غزہ شہر کے محلہ الزیتون میں رہنے والا ایک چھوٹا بچہ زین احمد الدریمیلی غذا کی قلت اور فاقہ کشی کے باعث اپنی جان گنواء بیٹھا۔

جمعہ 18-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی حکومت کی مسلط نسل کُشی نے ایک اور معصوم شیرخوار کی جان لے لی
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد کردہ ظالمانہ ناکہ بندی اور بھوک کو ہتھیار بنانے کی حکمت عملی نے ایک اور بے گناہ روح کوشہیدکر دیا۔ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت غزہ شہر کے محلہ الزیتون میں رہنے والا ایک چھوٹا بچہ زین احمد الدریمیلی غذا کی قلت اور فاقہ کشی کے باعث اپنی جان گنواء بیٹھا۔

یہ واقعہ محض ایک بے گناہ کی شہادت نہیں بلکہ عالمی انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا سانحہ ہے۔ زین کا انتقال حقیقت میں اس منظم نسل کشی کا ایک اور دردناک حصہ ہے جو قابض اسرائیل نے غزہ کے بے بس اور گھرے ہوئے باشندوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

وزارتِ صحت کے شعبہء صحت میں معلومات کے سربراہ زاہر الوحیدی کے بیان کے مطابق اب تک خوراک کی کمی اور ادویات کی عدم دستیابی کے سبب غزہ میں سڑسٹھ معصوم بچے انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صرف مارچ 2025ء کے بعد سے اب تک دس سے زیادہ بچے بھوک اور دوائیوں کی کمی کا شکار ہو کر فوت ہو چکے ہیں اور سیکڑوں ایسے بچے موجود ہیں جو موت کے کنارے پر کھڑے ہیں۔

غزہ کے طبی مراکز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز انتباہ دے رہے ہیں کہ سیکڑوں نوزائیدہ بچے انتہائی خطرناک حالت میں ہیں کیونکہ صہیونی حکومت کی مسلسل پابندیوں کے سبب بچوں کے لیے دودھ اور دیگر لازمی ادویات کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔ ان بچوں کو ضروری طبی صہولیات بھی حاصل نہیں جس کی انہیں انتہائی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی ادارے کئی بار اس صورتحال کے بارے میں خبردار کر چکے ہیں لیکن عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے صہیونی پالیسی کو مزید بے قابو کر دیا ہے۔

قابض اسرائیلی حکومت نے دومارچ سے تمام سرحدی گزرگاہیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں اور کسی بھی نوعیت کی خوراک یا دوا کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹس کے مطابق غزہ مکمل قحط زدہ ہوچکا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.