• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 94 فلسطینی شہید، 367 زخمی

رپورٹ کے مطابق اب بھی کئی بے گناہ افراد ملبے کے نیچے ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار مسلسل قابض فوجی حملوں کے باعث پہنچ نہیں پا رہے۔

جمعہ 18-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید

SENSITIVE MATERIAL. THIS IMAGE MAY OFFEND OR DISTURB People carry a Palestinian casualty after following an Israeli strike, after the Israeli army issued evacuation orders, in the Shujaiya neighborhood of Gaza City April 3, 2025. REUTERS/Mahmoud Issa

0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جانب سے جاری خون آشام جارحیت نے ایک اور ہولناک دن رقم کر دیا۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی بے گناہ سرزمین پر چورانوے فلسطینی شہید اور تین سو سڑسٹھ زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت ِصحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ شہداء کی یہ تعداد گزشتہ ایک دن میں درج ہوئی ہے جن میں ایسی لاشیں بھی شامل ہیں جو ملبے سے نکالی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اب بھی کئی بے گناہ افراد ملبے کے نیچے ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار مسلسل قابض فوجی حملوں کے باعث پہنچ نہیں پا رہے۔

وزارت ِصحت نے بتایا کہ ساتھ اکتوبر سنہ2023ء سے لے کر اب تک قابض صہیونی حکومت کی جاری درندگی نے غزہ میں اٹھاون ہزار چھ سو سڑسٹھ فلسطینی شہید کر دیے ہیں جب کہ ایک لاکھ انتالیس ہزار نو سو چوہترافراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہیں۔

اسی طرح اٹھارہ مارچ سنہ2025ء سے جب قابض اسرائیل نے سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر خون بہایااب تک کی شہادتوں کی تعداد ساتھ ہزار آٹھ سو تینتالیس ہو چکی ہے اور زخمیوں کی گنتی ستائیس ہزار نو سو تینتس تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھی امدادی قافلوں کے ذریعے لائے گئے مظلوم فلسطینیوں میں سے چھبیس افراد جام شہادت نوش کر گئے اور بتیس سے زائد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے۔

اسی طرح صہیونی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر آٹھ سو ستتر شہداء اور پانچ ہزار چار سو بتیس زخمیوں تک پہنچی چکی ہے۔

فلسطینی عوام آج بھی اپنے خون سے یہ گواہی دے رہے ہیں کہ ان کا نصب العین آزادی، واپسی اور عزت کی زندگی ہے۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود، ایک ظالم اور نسل کش قابض ریاست کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ دنیا خاموش ہے، لیکن غزہ چیخ چیخ کر انسانیت کو جگا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.