• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 31 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی فوج کا التفاح پر تباہ کن حملہ، بیس سے زائد بم گرائے گئے

قابض فوج نے صرف التفاح ہی نہیں بلکہ شہرِ غزہ کے دیگر مشرقی اور مغربی علاقوں میں بھی شہری آبادی پر بار بار بمباری کی ہے۔

جمعرات 10-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صہیونی فوج کا التفاح پر تباہ کن حملہ، بیس سے زائد بم گرائے گئے
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں شہری دفاع کے محکمے نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بدھ کو غزہ کے مشرقی علاقے التفاح پر بیس سے زائد بم گرا کر اسے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان رائد محمود بصل نے بتایا کہ قابض فوج کی شدید بمباری کے باعث امدادی ٹیمیں التفاح کے علاقے تک پہنچنے سے قاصر ہیں جہاں گھروں کو ان کے مکینوں سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے صرف التفاح ہی نہیں بلکہ شہرِ غزہ کے دیگر مشرقی اور مغربی علاقوں میں بھی شہری آبادی پر بار بار بمباری کی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کی تازہ ترین رپورٹ میں ہولناک اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ستاون ہزار چھ سو اسی فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سنتیس ہزار چار سو نو زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا کہ اٹھارہ مارچ 2025 کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک ساتھ ہزار ایک سو اٹھارہ فلسطینی شہید اور پچیس ہزار تین سو اڑسٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں یہ دل دہلا دینے والا انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ساتھ فلسطینی شہید اور ستاون سے زائد زخمی ہوئے۔ مزید برآں روزگار کی تلاش میں نکلنے والے ساتھ سو تہتر نہتے فلسطینی شہید اور پانچ ہزار ایک سو ایک زخمی ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل کی یہ بربریت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک پوری قوم کی نسل کشی کی منظم کوشش ہے۔ عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی خاموشی اس ظلم کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.