• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: صہیونی بمباری سے رہائشی مکان تباہ، چھ فلسطینی شہید

امدادی کارکن اور جو بھی ایمبولینسیں دستیاب تھیں، موقع پر پہنچ گئیں لیکن ملبے سے نکلنے والے مناظر نہایت دل خراش تھے۔

منگل 01-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صہیونی بمباری سے رہائشی مکان تباہ، چھ فلسطینی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکومت کی درندگی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ پیر کی شام وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح کی الزوایدہ بستی میں ایک رہائشی مکان کو جارح قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ نہتے فلسطینی شہید ہو گئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے الزوایدہ کے علاقے "التعابین” میں العیماوی خاندان کے تین منزلہ مکان کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پورا گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا اور شہداء کے جسموں کے اعضاءہر طرف بکھر گئے۔ امدادی کارکن اور جو بھی ایمبولینسیں دستیاب تھیں، موقع پر پہنچ گئیں لیکن ملبے سے نکلنے والے مناظر نہایت دل خراش تھے۔

شہید ہونے والوں میں عوض احمد العیماوی، رنا محمود الحیلہ (العیماوی)، ملک عوض احمد العیماوی، عائدہ عوض العیماوی، احمد محمد عوض العیماوی اور شہد حمادہ العیماوی شامل ہیں۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے جنہیں ایک ہی چھت تلے شہید کر دیا گیا۔

یہ وحشیانہ بمباری قابض فوج کی طرف سے کل پیر کے دن کی دوسری ہولناک درندگی تھی۔ اس سے پہلے آج ہی غزہ شہر کے مغرب میں واقع شہری تفریحی مقام الباقہ پر ایک اور فضائی حملہ کیا گیا جہاں درجنوں عام شہری موجود تھے۔ اس حملے میں اب تک کی ابتدائی معلومات کے مطابق تینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں معروف صحافی اسماعیل ابو حطب بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون صحافی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قابض صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے اس شہری مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، جہاں عام شہری کچھ لمحے کے سکون کے لیے جمع تھے۔ حملے کے نتیجے میں وسیع تباہی ہوئی جس کے نتیجے میں رقت آمیز مناظر ہر سمت دکھائی دے رہے تھے۔

قابض صہیونی حکومت کی نسل کشی کی یہ وحشیانہ جنگ غزہ پرچھ سو تینتیس دن سے مسلسل جاری ہے۔ ہر دن ایک نیا زخم، ایک نیا جنازہ اور ایک نیا اندوہناک منظر لے کر آتا ہے۔ محاصرے، بھوک، قحط، دوائیوں کی قلت اور امدادی سامان کی بندش نے انسانی زندگی کو حیات کے قابل نہیں چھوڑا ۔ درجنوں بیمار اور معصوم بچے بھوک، پیاس اور علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صرف کل پیر کے دن ہی قابض اسرائیلی بمباری میں مختلف علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم ستتر فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں متعدد شدید زخمی ہیں۔

Tags: شہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.