• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عالمی ادارہ صحت: غزہ میں طبی امداد سمندر میں قطرے کے برابر

میں غزہ میں جانیں بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر، فوری، بلاروک ٹوک اور مسلسل طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے جو تمام ممکنہ راستوں سے کی جانی چاہیے۔

جمعہ 27-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
عالمی ادارہ صحت: غزہ میں طبی امداد سمندر میں قطرے کے برابر
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسوس نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز غزہ میں مارچ کے بعد پہلی بار طبی امداد کی ایک کھیپ داخل کی گئی ہے جو شدید تباہ حالی کا شکار غزہ کے باسیوں کے لیے محض ایک "قطرہ” ہے، جب کہ ان کی ضروریات "ایک گہرے اور طوفانی سمندر” کی مانند ہیں۔

ٹیڈروس نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ امداد نو ٹرکوں پر مشتمل تھی جن میں بنیادی طبی سامان، دو ہزار یونٹ خون اور پندرہ سو یونٹ پلازما شامل تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ امدادی اشیاء انتہائی خطرناک اور غیر محفوظ حالات کے باوجود کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ پہنچائی گئیں اور خوش قسمتی سے راستے میں کسی قسم کی لوٹ مار یا رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ طبی امداد آئندہ دنوں میں ان ہسپتالوں میں تقسیم کی جائے گی جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ خون اور پلازما کے ذخیرے کو ناصر ہسپتال کے ریفریجریٹڈ اسٹور میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ ان مراکز کو مہیا کیا جا سکے جہاں خوراک کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے صہیونی حملوں کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی نگرانی سے ہٹ کر تل ابیب اور واشنگٹن نے ستائیس مئی سے ایک نئی اور ظالمانہ حکمت عملی اپنائی ہے جسے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن” کہا جاتا ہے جس کے تحت فلسطینیوں کو بھوک یا صہیونی گولی میں سے ایک کے انتخاب پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ پالیسی دراصل فلسطینیوں کو محض زندہ رکھنے کی ایک مکارانہ کوشش ہے تاکہ دنیا کو دھوکا دیا جا سکے۔

گیبرییسس نے مزید انکشاف کیا کہ چار مزید ٹرک طبی امداد کے ساتھ تاحال کرم ابو سالم کی سرحد پر موجود ہیں جب کہ دیگر کئی ٹرک راستے میں ہیں جنہیں جلد غزہ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے فلسطینی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد محض ایک قطرہ ہے جب کہ اصل ضرورت اس سے بہت زیادہ ہے۔ ہمیں غزہ میں جانیں بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر، فوری، بلاروک ٹوک اور مسلسل طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے جو تمام ممکنہ راستوں سے کی جانی چاہیے۔

قابض حکومت نے امریکہ کی پشت پناہی میں ساتھ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جو ہلاکت خیز جنگ مسلط کی ہے وہ ایک کھلی نسل کشی کی شکل اختیار کر چکی ہے جس میں انسانی قتل عام، بھوک، تباہی اور جبری ہجرت شامل ہے۔ صہیونی ریاست اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور عالمی ضمیر کی تمام اپیلوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

اس جنگ میں اب تک تقریباً ایک لاکھ اٹھاسی ہزار فلسطینیوں کو شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں، جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ شدید قحط کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

قابض اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ گزشتہ ٹھارہ برسوں سے مسلط کر رکھا ہے۔

Tags: صیہونی ریاستغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.