• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

شمالی غزہ: قبائلی سکیورٹی کے بعد امدادی ٹرکوں کی آمد

یہ قافلہ فلسطینی قبائل کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی کے بعد اپنی منزل تک پہنچا جو اہل غزہ کے لیے زندگی کی رمق بن کر اُبھرا

جمعرات 26-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
شمالی غزہ: قبائلی سکیورٹی کے بعد امدادی ٹرکوں کی آمد
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیلی ریاست کے بے رحم محاصرے اور جاری نسل کشی کے باوجود شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کا ایک درخشاں لمحہ اُس وقت سامنے آیا جب فلسطینی قبائل کی سکیورٹی اور جرأت کے نتیجے میں امدادی ٹرکوں کا ایک قافلہ بحفاظت شمالی غزہ میں داخل ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق امدادی سامان سے لدی کئی گاڑیاں زیکیم کےعلاقے سے شمالی غزہ میں داخل ہوئیں۔ یہ قافلہ فلسطینی قبائل کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی کے بعد اپنی منزل تک پہنچا جو اہل غزہ کے لیے زندگی کی رمق بن کر اُبھرا۔

فلسطینی قبائل کی اعلیٰ کمیٹی برائے قبائلی اُمور کے سربراہ شیخ ابو سلمان المغنی نے اپنے بیان میں اس موقع پر قبائلی مردانِ حُر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قوم کا ساتھ دے کر عظمت و عزت کا علم بلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مرد ہیں جنہوں نے غیرت اور وفا میں پرورش پائی، جن کے سینے حمیت سے لبریز ہیں، جو کسی بھی وقت اپنی قوم کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

شیخ المغنی نے مزید کہا کہ قبائل کی یہ کاوش محض زمینی کارروائی نہیں بلکہ تاریخ میں ثبت ہونے والا ایک فخر انگیز موقف ہے۔ یہ ان کی خالص وفا، جرأت اور اجتماعی استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا آپ ہی وہ قوت ہو جو معاشرے کے اتحاد کی اساس اور ثابت قدمی کی پہچان ہے۔

ادھر فلسطینی قبائل، خاندانوں اور عشائر کے قومی اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ قبائل نے اقوام متحدہ کی متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے امدادی قافلوں کو تحفظ دینا شروع کیا ہے تاکہ فلسطینی عوام کی جانیں محفوظ رہیں اور امدادی سامان کی لوٹ مار و بد نظمی کی صہیونی سازش کو روکا جا سکے۔

بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ امدادی ٹرکوں کے راستوں اور غیر منظم امدادی تقسیم کے مراکز کا رُخ نہ کریں کیونکہ ایسے مقامات پہلے بھی بے شمار معصوم جانوں کے قتل کا ذریعہ بنے ہیں۔

قبائلی اتحاد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امدادی سامان کی تقسیم بین الاقوامی اداروں کے ذریعے شفاف اور فوری انداز میں بغیر کسی امتیاز کے کی جائے گی تاکہ ہر مستحق خاندان تک یہ پہنچے اور اس عمل میں کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

بیان میں یہ بھی سختی سے کہا گیا کہ جو بھی امدادی سامان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گا وہ دراصل فلسطینی قوم کے خلاف اور قابض اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ایسے تمام افراد کو ان کے سنگین جرائم کی سزاء بھگتنی پڑے گی۔

Tags: غزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.