• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس کا روسی قیادت سے فلسطینی مظالم و ایرانی دفاع پر تبادلہ خیال

حماس نے یہ موقف اختیار کیا کہ اگر قابض صہیونی ریاست اس جنگ میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔

بدھ 18-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کا روسی قیادت سے فلسطینی مظالم و ایرانی دفاع پر تبادلہ خیال
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وفد کی سربراہی حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ موسى ابو مرزوق نے کی۔ انہوں نے قابض صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام اور ان کے مقدس مقامات پر ڈھائے جانے والے سنگین مظالم کو بیان کیا۔ خاص طور پر غزہ میں جاری مکمل تباہی اور نسل کشی کو نمایاں کیا گیا جس میں بے گناہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید برآں وفد نے قابض اسرائیل کی جانب سے یروشلم میں بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی جو فلسطینی علاقوں کو مسلسل محدود کر رہی ہے۔

روس کے ساتھ اس ملاقات میں ایران پر قابض اسرائیل کے غیر قانونی حملے پر بھی گفتگو ہوئی جہاں وفد نے ایران کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر ہونے والے مظالم کی بھی سخت مذمت کی۔ حماس نے یہ موقف اختیار کیا کہ اگر قابض صہیونی ریاست اس جنگ میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔

روسی نمائندے میخائل بوغدانوف نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اس جنگ کو روکنے، محاصرہ ختم کرنے، اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے روس کی سفارتی مساعی کی تفصیلات پیش کیں، خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی جانے والی کوششوں کو نمایاں کیا۔ انہوں نے حماس اور روس کے درمیان جاری مشاورت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا۔

حماس کے وفد میں موسى ابو مرزوق کے ساتھ ساتھ ابو زہری، بشار شلبی، محمد العیلہ اور روس میں حماس کے نمائندے ایاد ابو زہیر بھی شامل تھے۔

قابض اسرائیل اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں مسلسل بیس ماہ سے زیادہ عرصے سے غزہ پر تباہ کن حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں بے رحمانہ قتل عام، گھروں اور بستیوں کی تباہی، اور امدادی مراکز کو نشانہ بنانا شامل ہے اس کے ساتھ فلسطینیوں کو سخت محاصرے اور قحط سالی جیسی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

Tags: ایرانیحماسروسیصہیونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.