فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں ایک مرتبہ پھرادویہ کی شدید قلت کے بعد دوائیوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہرکے تمام اسپتالوں میں دو سو اقسام کی فوری ضرورت کی ادویات کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کوبتایا کہ شہر میں عمومی استعمال کی کم سے کم 202 اقسام کی ادویات مکمل طورپر ختم ہوگئی ہیں۔ ان میں بعض دوائیاں کینسر، امراض کلب، گردوں اور پھیپھڑوں کے مریضوں کی بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ختم ہونے والی ادویات اور ختم ہونے کے قریب ادویات کیا یک فہرست مرتب کی ہے جس کے مطابق اگلے چند ایام میں شہرمیں مزید120 اقسام کی ادویات ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اس سال کے شروع میں ادویہ کا سنگین بحران تھا اور اسپتالوں سے تین سو اقسام کی ادویات کئی ماہ تک غائب رہیں، جس کے بعد عرب ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے غزہ کی پٹی کو ادویات کا کچھ ذخیرہ فراہم کیا گیا تھا ہم بنیادی ضرورت کے استعمال کی ادویات ایک مرتبہ پھر ختم ہو گئی ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین