غزہ کی پٹی میں میڈیکل سروسز کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ چودہ تا اکیس نومبر آٹھ روز تک اسرائیل کی غزہ پر خوفناک بمباری میں زخمی ہونے والے القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبد اللہ عسقول بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ بائیس سالہ عسقول کا تعلق جنوبی شہر خان یونس سے تھا۔”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے کے مطابق عبد اللہ عسقول خان یونس کے مشرقی علاقے ”الزنہ” پر کی گئی اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوئے تھے۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔قبل ازیں کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اس غارت گری میں شہید ہونے والوںکی تعداد 194 ہوچکی تھی جس میں اکثر خواتین اور بچے شامل تھے۔ القسام بریگیڈ کے کمانڈر کے شہید ہونے سے یہ تعداد 195ہو گئی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین