”میلوں مسکراہٹ ‘ ‘ کے عنوان سے یورپ کا انیسواں قافلہ امداد ی سامان لیکر غزہ پہنچ گیا ہے۔ قافلہ ہفتے کی شام رفح کراسنگ عبور کر کے غزہ داخل ہوا۔ قافلے کے کچھ شرکاء تاحال غزہ نہیں پہنچے ہیں ، یہ 30 شرکاء آج غزہ پہنچیں گے۔
قافلہ اپنے ہمراہ چھ سال سے اسرائیلی محاصرے میں گھرے اہل غزہ کے لیے امدادی سامان کی بڑی مقدار بھی غزہ لایا ہے۔
یورپی امدادی کارکنوں کا یہ قافلہ جمعرات تک غزہ رہے گا ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو امدادی اشیاء تقسیم کی جائینگی۔ قافلے کے شرکاء فلسطین کی اعلی سرکاری شخصیات سے ملاقات کرینگے ۔ اس دوران یورپی فنڈز سے ایک سڑک کا افتتاح بھی کیا جائیگا۔
سن 2006ء میں غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے بعد پہلا قافلہ سن 2008 میں غزہ پہنچا تھا، اس وقت سے اب تک سب سے زیادہ مرتبہ اہل غزہ کی مدد کو آنے والے قافلوں میں ”میلوں مسکراہٹ” سب سے آگے ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین