• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی حملے میں 184 فلسطینی شہید اور 1399 زخمی ہوئے

پیر 24-12-2012
in غزہ
0
plf 184 shaheed n 1399 injured gaza
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی غزہ میں قائم حکومت نے 14 سے21 نومبر کے دوران شہر پراسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ہونے والے جانی اورمالی نقصانات کے حتمی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ روزہ جارحیت کے نتیجے میں 184شہری شہید اور 1399 زخمی ہوئے جبکہ بمباری سے شہر کی معیشت کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت مردوں پر مشتمل تھی۔ مجموعی طورپر87 فی صد مرد ہی اس جارحیت کا نشانہ بنے۔ اس کے علاوہ شہداء کی نصف تعداد بچوں اور عمر رسیدہ افراد پر مشتمل تھی، 88 فیصد شہری اسرائیلی بمباری میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

ان کے جسم زخموں سے چور تھے۔ شہداء میں سے 28 فی صد کے سر اور گردن پر زخم آئے جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو ئے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی معیشت کو 200 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ ان میں پچاس کروڑ ڈالر کا براہ راست نقصان بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پچاس کروڑ ڈالرز کا نقصان بالواسطہ طور پر پہہنچا۔ اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے باعث مجموعی طورپر تمام فلسطینی شعبے بری طرح متاثر ہوئے لیکن صنعت وتجارت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

ان دونوں شعبوں کو 213 ملین ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پرا ہے۔ صنعت کو براہ راست پہنچنے والے نقصان کا اندازہ چالیس ملین ڈالرز لگایا گیا ہے ۔تجارتی شعبے کو پہنچنے والے براہ راست  نقصان کا تخمینہ 18 ملین لگایا گیا اور بالواسطہ طور پر 11.5 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ مواصلات کے شعبے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو تین ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 37 ہزار پھل دار درخت تباہ ہوئے اور 1000 ایکڑ زرعی رقبہ براہ راست متاثر ہوا چنانچہ زراعت کے شعبے کو مجموعی طور پر93 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.