غزہ پر آٹھ روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی بھیانک گولہ باری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ
خان یونس شہر میں ایک کار پر صہیونی بمباری میں زخمی ہونے والا ایک زخمی مصر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ اکیس سالہ محمود شامی شعث کی شہادت کے بعد انکے اہل خانہ سوگوار ہو گئے۔
یاد رہے کہ چودہ تا اکیس نومبر صہیونی افواج کے غزہ پر فضائی و بری حملے میں تیرہ سو کے لگ بھگ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اسی طرح غزہ کی درجنوں مساجد سمیت سیکڑوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس غارت گری میں 34بچے، 19 عمر رسیدہ افراد اور 11 خواتین نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین