• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

12 ملکوں کے 40 مندوبین کا غزہ کی پٹی کا تعلیمی مطالعاتی دورہ

پیر 02-11-2015
in غزہ
0
Gaza Education
0
SHARES
0
VIEWS

دنیا کے 12 ملکوں اور عالمی اداروں سے وابستہ 40 اہم شخصیات کے ایک وفد نے حال ہی میں فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غزہ کے مختلف اسکولوں میں بچوں کے تعلیمی مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیکرٹری وزارت تعلیم زیاد ثابت نے 12 ملکوں سے آئے 40 مندوبین کو غزہ کی پٹی میں مختلف اسکولوں کا دورہ کرایا اور علاقے مٰیں تعلیمی شعبے میں درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

مقامی فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی نمائندہ وفد نے وسطی غزہ کی پٹی میں عین الحلو پرائمری اسکول کا دورہ کیا جہاں انہیں شعبہ تعلیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت "یونیسکو”، اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال سمیت کئی دوسرے عالمی اداروں کے مندوبین بھی شامل تھے۔ یونیسکو کی جانب سے غزہ کی پٹی کے کوآرڈینیٹر بلا الحمایدہ ، یونیسیف کی جانب سے بہاء الشطلی نے نمائندگی کی۔اس موقع پر فلسطینی ڈائریکٹر جنرل ایجو کیشسن محمد صیام، ڈائریکٹر برائے خصوصی تعلیم احمد الحواجری، ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ ایجو کیشن علی ابو حسب اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد ابو فضہ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ مدحت الزطمہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں کئی اسکولوں میں اسٹاف رضاکا رانہ طورپر بچوں کو تعلیم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد بالخصوص سنگین مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں 9 ہزار معلم اور معلمات بغیر کسی معاوجے کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.