• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پراسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 08 شہری شہید 90 زخمی

جمعرات 15-11-2012
in غزہ
0
Palestinians call on UN Security Council
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بدھ کی شام سے جاری تازہ یلغار جاری ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید اور نوے زخمی ہوگئے ہیں۔ رات بھرغزہ شہر زور دار دھماکوں سے لرزتا رہے۔ شہرکے مختلف اطراف میں را گئے 55 حملے

کیے گئے ہیں۔

 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ اسپتال ذرائع نے قابض فوج کے حملوں میں آٹھ شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ شہداء کی شناخت محمد حامد صبحی الہمض، محدم ہانی ابراہیم کسیح، عصام محمود احمد ابو المعزہ، ھبہ شہراوی، ایک بچی زنان یوسف عرفات، شیرخوار عمر جہاد المشہراوی اور پیسنٹھ سالہ محمود بو صواوین کے ناموں سے کی گئی ہے۔
 
ادھر فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر مفید المخلاتی نے اسرائیلی فوج کے حملوں اور تازہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قابض فوج کی براہ راست جنگ قراردیا ہے۔ ڈاکٹر مفید کا کہنا ہے کہ غزہ پرتازہ حملوں نے سنہ 2008ء کے آخر میں غزہ کی پٹی پرمسلط جنگ کی یاد تازہ کردی ہے، بائیس روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں 1520 شہری شہید اور 5000 زخمی ہو گئے تھے۔ 
 
وزارت صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پرصہیونی فوج کے تازہ حملے پرلے درجے کی جارحیت ہے۔ رات گئے بمباری میں فلسطینی مزاحمت کاروں کےمراکز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی اکثریت مزاحمت کاروں پر مشتمل ہے  جبکہ کئی خواتین اور کم سن بچے بھی  شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کے بدھ کی شام غزہ کی پٹی میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد الجعبری کو ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔ الجعبری کی کار کو میزائل حملے کا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شہر کے وسط میں اپنے گھرکی جانب جا رہے تھے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.