براعظم یورپ سے پہلی مرتبہ ایک بڑا امدادی قافلہ ریلیف کا سامان لے کر مصر کے راستے محصور فلسطینی شہر غزہ پہنچا ہے، جہاں عوامی حلقوں کی جانب سے امدادی قافلے کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی قافلے کے ہمراہ براعظم یورپ کے مختلف ممالک بالخصوص ہالینڈ، بیلجیم، اٹلی، آسٹریا، اسپین، ڈنمارک، برطانیہ اور فرانس کے75 رضاکار غزہ ائے ہیں۔
براعظم یورپ سےآنے والے یہ امدادی کارکن کئی قسم کا امدادی سامان اپنے ہمراہ لائے ہیں تاہم اس کے علاوہ ریلیف کا ضروری سامان قاہرہ سے بھی خریدا گیا ہے۔
امدادی قافلے کا اہتمام کرنے والی یورپی تنظیم "یورپین۔ فلسطین ہیومینٹیرین ایکشن کوآرڈینیشن” کےعہدیداروں نے بتایا کہ ان کے قافلے میں کئی یورپی ممالک کی انسانی حقوق کے رضاکار شامل ہیں۔ ہم سب غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے آرہے ہیں۔ ہمارا مقصد فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں چھ سال سے جاری معاشی ناکہ بندیوں کا شکار مظلوم فلسطینی عوام ،بچوں اور عورتوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین