غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کی سرحد پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ویب سائیٹ ’’ حدشوت 24‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ کی سرحد پر شاہراہ 232 پر مفلاسیم کئے مقام پر ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات گئے ہلاک ہوگیا۔
عبرانی ویب سائیٹ ’’ والا ‘‘ کے مطابق فوجی اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے زخمی حالت میں سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔